رحیم یارخان : چڑیا گھر میں سیر کیلئے آنیوالے بچوں پر شہد کی مکھیوں کا حملہ‘ 6بچے زخمی
رحیم یارخان(أن لائن )چڑیا گھر میں سیر کیلئے آنیوالے بچوں پر شہد کی مکھیوں کا حملہ‘ 6بچوں کوکاٹ کر زخمی کردیا‘ اطلاع پاکر ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ بچوں کوطبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔ کچہ صادق آباد روڈ پر واقع چڑیا گھر میں سکول ٹرپ پر آنیوالے طلباء نے شہد کی مکھیوں کے چھتے کو چھیڑدیاجس پر شہد کی مکھیوں نے بچوں پر حملہ کرکے 6بچوں کوکاٹ کرزخمی کردیا۔واقعہ کی اطلاع پاکر ریسکیوٹیموں نے فوری موقع پر پہنچ کر متاثرہ بچوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کی اورمزید علاج کیلئے شیخ زاید ہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔