تازہ ترین

کاہنہ کے علاقے پرانا کاہنہ فیروز پور روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے سڑک عبور کرنے والا 8 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق بچے کی شناخت حذیفہ کے نام سے ہوئی ہے، جو سڑک کراس کر رہا تھا کہ تیز رفتار گاڑی نے اسے ٹکر مار دی۔حادثے کے بعد نامعلوم ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور بچے کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی کارروائی شروع کرتے ہوئے فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Leave A Comment

Advertisement