رحیم یار خان: ٹرین کی زد میں آکر 56 سالہ شخص جاں بحق
رحیم یار خان(أن لائن ) ٹرین کی زد میں آکر 56 سالہ شخص جاں بحق‘ ریسکیو اہلکاروں نے نعش ہسپتال منتقل کردی۔ خان پور اڈہ15 موڑ کے قریب 56سالہ مختیاراحمدٹرین کی زد میں آگیا‘ حادثے کے نتیجے میں اس کے سر پر شدید چوٹیں آئیں اور وہ موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ اطلاع پاکر ریسکیوٹیم نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی کے بعد جاں بحق ہونیوالے شخص کی نعش کو شیخ زید ہسپتال منتقل کردیا۔