اسٹاک ایکسچینج میں تیزی
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران تیزی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ہنڈریڈ انڈیکس میں 518 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار 944 کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔
دوسری جانب انٹر بینک میں پاکستانی روپے کی قدر مستحکم رہی۔امریکی ڈالر 277 روپے 15 پیسے پر برقرار ہے۔