ٹیکنیکل خرابی کے باعث کراچی سے متعدد پروازیں منسوخ
تکنیکی وجوہات کے باعث کراچی سے روانہ ہونے والی10 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔منسوخ ہونےوالی پروازوں میں کراچی سے دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز سی کے 609 ،کراچی سے دبئی جانے والی ایئر بلیو کی پرواز پی سے 110اورکراچی سے کوالالمپور جانے والی ایئر پلن دی سیون 106شامل ہیں۔کراچی سے شارجہ جانے والی ایئر ادبیہ کی پرواز جی نائن 547 ،کراچی سے ریاض جانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 610 ،کراچی سے اسلام آباد جانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 678 اورکراچی سے سیالکوٹ جانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 820بھی منسوخ ہونےوالی پروازوں میں شامل ہیں.
کراچی سے لاہور جانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 844 ،کراچی سے لاہور جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 306 اورکراچی سے اسلام آباد جانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 125 بھی منسوخ ہوگئی۔