رحیم یارخان : بنک منیجر کو قتل کرکے کار میں جلانے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ساتھی فرار
رحیم یارخان (أن لائن ) بنک منیجر کو قتل کرکے کار میں جلانے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ساتھی فرار اسلحہ برآمد , تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے چک 106پی کے قریب مشکوک موٹر سائیکل پر سوار 3 سواروں کو روکنے کی کوشش کی تو مسلح ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک جبکہ اس کے ساتھی 2 ملزمان فرار ہو گئے، ہلاک ملزم کی شناخت ندیم کوریجہ کے نام سے ہوئی جس نے چند روز قبل مینئجر فیصل بینک سعادت خان لاشاری کو قتل کرکےنزد بستی نائیاں ان کی الٹو کار میں جلا دیا تھا، پولیس فرار ملزمان کی تلاش و گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے