رحیم یارخان :دشمنی کاساخشانہ، فائرنگ کرکے نوجوان کوموت کے گھاٹ اتاردیا، ملزمان فرار
رحیم یارخان(أن لائن)دشمنی کاساخشانہ’ گھات لگاکربیٹھے نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے نوجوان کوموت کے گھاٹ اتاردیا’ ملزمان فرار’ پولیس نے مقتول کی نعش تحویل میں لیکرپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کے بعدفرارہوجانے والے ملزمان کی تلاش شروع کردی’ چک178/7R کارہائشی نویداحمد اپنی موٹرسائیکل پرسلامت بی بی اور قادربخش کے ہمراہ گلشن فریدجارہاتھا کہ چک196کے نزدیک گھات لگاکر بیٹھے نامعلوم ملزمان نے جان سے ماردینے کیلئے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں نویداحمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی دم توڑگیا’ جبکہ سلامت بی بی اورقادربخش معجزانہ طورپرمحفوظ رہے’ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پرپہنچ کر مقتول نوید احمد کی نعش تحویل میں لیکرپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کے بعد فرارہوجانے والے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔