تازہ ترین

رحیم یار خان (أن لائن ) پولیس اور خفیہ ادارے کی کچہ میں بڑی کامیابی، اڑھائی سال سے مغوی لڑکی عائشہ جاوید بازیاب، ڈی پی او ،پولیس کے خصوصی دستے اور خفیہ ادارے نے کچہ کے علاقے میں ایک کامیاب مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اڑھائی سال سے مغوی لڑکی عائشہ جاوید کو باحفاظت بازیاب کرا لیا ہے۔

ڈی پی او کے مطابق بازیاب کروائی گئی لڑکی عائشہ جاوید کو اگست 2024 میں بستی امانت علی کے علاقے سے اغواء کیا گیا تھا، جس کی بازیابی کے لیے پولیس مسلسل کوششیں کر رہی تھی۔  پولیس اور خفیہ ادارے کے مشترکہ اہلکاروں کی آمد کی اطلاع ملتے ہی اغواء کار کچہ کے گھنے جنگلات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ تاہم پولیس ٹیمیں ملزمان کی گرفتاری کے لیے ان کا تعاقب کر رہی ہیں۔  خواتین اور بچوں کے خلاف ہونے والے جرائم پر پولیس 'زیرو ٹالرنس پالیسی' پر سختی سے عمل پیرا ہے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔

Leave A Comment

Advertisement