تکنیکی وجوہات, کراچی سے روانہ ہونے والی آٹھ پروازیں منسوخ
تکنیکی وجوہات کے باعث کراچی سے روانہ ہونے والی آٹھ پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ،ملتان سمت بیرون ممالک دبئی اور عدیس ابابا کی پروازیں بھی منسوخ ہوئی ہیں۔ منسوخ ہونےوالی پروازوں میں کراچی سے عدیس ابابا جانے والی ائیر پلین کی پرواز ای ٹی 695 ،کراچی سے رحیم یار خان جانے والی عدیس ابابا کی ائیر پلن کی پرواز ایس کیو بی 976 ،کراچی سے ملتان جانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 870 اورکراچی سے فیصل آباد جانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 810 شامل ہیں۔
کراچی سے کوئٹہ جانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی851 اور کراچی سے لاہور جانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی844 بھی منسوخ ہونےوالی پروازوں میں شامل ہیں۔
Leave A Comment