تازہ ترین

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہونے پر مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی سوناسستاہوگیا۔مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 2100 روپے اور چاندی ساٹھ روپے سستی ہوگئی۔عالمی مارکیٹ میں سونا 21ڈالر سستاہوکر 4284 ڈالر فی اونس پر آگیا۔مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 2100 روپے سستاہونے کے بعد4 لاکھ 50 ہزار 936 روپے پر پہنچ گیا۔دس گرام سونا 1800 روپے کمی کیساتھ 3 لاکھ 86 ہزار 604روپے کا ہوگیاجبکہ فی تولہ چاندی 60 روپے کمی کے بعد 6903 روپے کی ہوگئی ہے۔

گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونا 47 ڈالر مہنگا ہوکر 4305 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا تھاجبکہ مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 4700 روپے مہنگا ہونے کے بعد 4 لاکھ 53 ہزار 36 روپے پر پہنچ گیاتھا،دس گرام سونا 4029 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 88 ہزار 404 روپے کا ہوگیا تھا۔

Leave A Comment

Advertisement