تازہ ترین

تکنیکی وجوہات کے باعث کراچی سے روانہ ہونے والی چھ پروازیں پھر منسوخ کردی گئیں ۔اندرون ملک کی چار اور بیرون ممالک کی دو پروازیں منسوخ ہوئی ہیں ۔منسوخ ہونےوالی پروازوں میں کراچی سے ابو ظہبی جانے والی اتحاد کی پرواز ای وائے 293،کراچی سے دبئی جانے والی ائیر بلیو کی پرواز پی اے 110اورکراچی سے لاہور جانے والی ائیر سیال کی پرواز پی ایف 143شامل ہیں۔

کراچی سے ملتان جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 330 ،کراچی سے لاہور جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 306 اورکراچی سے سکھر جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 536  بھی منسوخ ہونےوالی پروازوں میں شامل ہیں۔

Leave A Comment

Advertisement