کراچی: کورنگی میں گھر سے 20 سالہ نوجوان کی پھندا لگی لاش برآمد
کورنگی ضیاء کالونی میں گھر سے 20 سالہ نوجوان کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے جسے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایدھی حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ضیاء کالونی گلی نمبر 12، مکان نمبر 425 میں پیش آیا جہاں سے نوجوان کی لاش ملی۔ جاں بحق نوجوان کی شناخت عمان کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق نوجوان نے مبینہ طور پر خودکشی کی ہے تاہم واقعے کی اصل وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔
Leave A Comment