پی ایس ایکس: کاروبار کا ملا جلا دن، 100 انڈیکس میں 266 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 266 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر اس اضافے کے بعد ایک لاکھ 70 ہزار 765 پوائنٹس پر بند ہوا۔
سرمایہ کاری ایران امریکا تنازع پر جاری پیش رفت کے سبب محتاط رہی۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس آج 1269 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔حصص بازار میں آج 48 کروڑ شیئرز کے سودے 19 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 25 ارب روپے بڑھ کر 18 ہزار 996 ارب روپے ہوگئی۔