کراچی : حبیب چورنگی سائٹ ٹاؤن میں گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگ گئی
کراچی میں حبیب چورنگی سائٹ ٹاؤن میں واقع گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ چیف فائر آفیسر نے بتایا کہ آگ فیکٹری کی دوسری منزل پر لگی ہے ، پلاسٹک ، ربڑ اور دیگرکیمیکل کے باعث آگ کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے، فیکٹری میں زیادہ تر فیبرک پلاسٹک اورفائبر سے تیار کیا جاتا ہے۔ فائربریگیڈ کے ایم سی اور ریسکیو ٹیمیں آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں۔آگ نے دوسری منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، شہر بھر سے مزید فائر ٹینڈر طلب کرلیے گئے ہیں۔ آگ کو تیسرے درجے کی قرار دے دیا گیا ہے۔واٹر کارپوریشن نے نیپا اورصفورہ ہائیڈرنٹس پر بھی ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔