تازہ ترین

پاکستان نے قطر سے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کا ایک کارگو حاصل کر لیا۔ذرائع وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ اکتوبر کیلئے قطر سے دوسرا ایل این جی کارگو پاکستان پہنچا ہے، ایل این جی کارگو سے سسٹم کو گیس فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔اکتوبر میں اب تک قطر سے 2 ایل این جی کارگوز مل چکے ہیں۔ پوری کوشش ہے مہنگے سپاٹ ایل این جی کارگوز سے بچا جا سکے، معاہدے کے تحت آنے والے قطری کارگوز کی قیمت سپاٹ کارگو سے آدھی ہے۔معاہدے کے تحت قطری کارگوز سے گیس 14 سے 15 ڈالر ہے،سپاٹ مارکیٹ کی گیس قیمت 30 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement