مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی، تیل کی قیمتوں میں اضافہ
مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا او ر برینٹ خام تیل 110 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔سعودی عرب پر حوثیوں کے مزید حملوں کے بعد جمعرات کو عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 1.29 ڈالر، یعنی 1.2 فیصد اضافے کے بعد 110.11 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت بھی 97 سینٹ، یعنی ایک فیصد بڑھ کر 98.12 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
گزشتہ کاروباری سیشن کے اختتام پر برینٹ خام تیل کی قیمت میں مجموعی طور پر کوئی خاص تبدیلی نہیں ہوئی تھی، جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 67 سینٹ کم ہوگئی تھی۔
Leave A Comment