تازہ ترین

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے مطالبات جائز ہیں، گورنر راج گلے پڑ جائے گا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پیٹرول اور بجلی کی قیمتیں کم ہونی چاہئیں، ریلیف نہ ملا تو لانگ مارچ کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہوگا۔سیاسی کشمکش میں عوام کے اصل مسائل نظر انداز ہوگئے ہیں، عوام جن کے ووٹ اور حمایت سے سیاسی جماعتیں آگے بڑھتی ہیں، انہی کے مسائل نظر انداز ہیں۔ملک میں مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے، بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ٹرانسپورٹ، تعلیم، صحت اور روزگار عوام کے بنیادی مسائل ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں کمی عوام کا بنیادی مطالبہ ہے۔ حکومت بہانے بناتی ہے کہ عالمی سطح پر پیٹرول مہنگا ہے، اس لیے قیمت بڑھائی گئی۔جماعت اسلامی کے احتجاج کے باعث حکومت پیٹرول کی قیمتوں پر بات چیت پر آئی، تاہم حکومت سے بات چیت کے باوجود جماعت اسلامی احتجاج سے دستبردار نہیں ہوئی۔ پورے پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں کے خلاف احتجاج جاری ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement