حیدرآباد : بزرگ دادا پر تشدد کرنے والا پوتا ساتھی سمیت گرفتار
حیدرآباد کے علاقے پبن کے گاؤں قبولانی میں بزرگ دادا پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی شناخت زوہیب خاصخیلی اور عرفان علی خاصخیلی کے نام سے ہوئی ہے۔ گرفتار زوہیب تشدد کا شکار بزرگ کا پوتا جبکہ عرفان علی اس کا دوست ہے۔ پبن پولیس نے وائرل ویڈیو میں بزرگ پر تشدد کرتے دکھائی دینے والے دونوں نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Leave A Comment