تازہ ترین

کراچی کے علاقے شیریں جناح کالونی میں بوٹ بیسن پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ شیریں جناح کالونی میں پولیس اہلکار پر فائرنگ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران کی گئی اور شہید پولیس اہلکار کی شناخت وہاب خٹک کے نام سے ہوئی ہے۔

ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایا کہ شہید پولیس اہلکار کو کندھے پر گولی لگی تھی جو ترچھی  ہوکر دل کی جانب چلی گئی، اسپتال پہنچنے تک اہلکار زندہ تھا اور بات چیت کررہا تھا۔خون کی 6 بولتیں چڑھائی گئیں لیکن اہلکار جانبر نہ ہوسکا، انفارمر کے ہمراہ جانے والے اہلکار نے منشیات خرید کر فوری ملزم کو پکڑنا چاہا تھا، ملزم نے ہاتھ چھڑا کر بھاگنے کی کوشش کی اور اس دوران اہلکار نے تعاقب کیا تو اس پر فائرنگ ہوئی۔ گلی کے اندر سے فائر ہوا جو اہلکار کو لگا تھا، جس کے باعث ضیا الدین اسپتال میں دوراج علاج اہلکار شہید ہوگیا۔شہید پولیس اہلکار کی چند روز بعد شادی طے تھی۔ پولیس کی بھاری نفری نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا اور سرچ آپریشن کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا

 

Leave A Comment

Advertisement