تازہ ترین

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کراچی دھرنے سے خطاب میں کہا ہے کہ آج بذریعہ ٹرین اسلام آباد لانگ مارچ کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا، بلوچستان اور سندھ سے قافلے آئیں گے۔عوام کو لوٹنے کے لیے شوگر مافیا، آٹا مافیا، آئی پی پی مافیا اور بینکوں کا مافیا ملا ہوا ہے۔

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی کی قیادت میں سُپر لانگ مارچ آج کراچی سے شروع ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حکومتی ٹیم سے مذاکرات کا پانچواں دور ختم ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

علاوہ ازیں پیٹرولیم لیوی کے خلاف 35 روز سے جاری جماعت اسلامی کراچی کا گورنر ہاؤس کے باہر دھرنا ختم کر دیا گیا۔

Leave A Comment

Advertisement