تازہ ترین

ایم کیوایم کے زیر اہتمام قومی مارچ ریلی کل عائشہ منزل سے مزار قائد تک نکالی جائے گی، متحدہ رہنماؤں نے انتظامات کاجائزہ لیا۔  متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان ضلع وسطی کے زیر اہتمام نئے صوبوں و انتظامی یونٹس کے قیام اور بااختیار بلدیاتی نظام کے مطالبات کے حق میں قومی مارچ ریلی کل 20 ستمبر بروز اتوار کو کراچی میں نکالی جائے گی۔ قومی مارچ ریلی اتوار کو شام 4 بجے عائشہ منزل سے شروع ہوکر مزار قائد تک جائے گی۔

متحدہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مارچ کا مقصد سندھ سمیت ملک بھر میں نئے انتظامی یونٹس کے قیام اور بااختیار بلدیاتی نظام کے مطالبات کے لیے آواز بلند کرنا ہے۔ایم کیو ایم کے رہنماؤں فاروق ستار، امین الحق نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ عائشہ منزل پر انتظامات کا جائزہ لیا، نئے انتظامی یونٹس اور بااختیار بلدیاتی نظام کیلئے قومی مارچ ہوگا۔اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ عوام کو بتانا ہے کہ اب نئے انتظامی یونٹس کتنے ضروری ہیں، ہمیں اب اسٹیٹس کو، سیاسی جمود اور جاگیردارانہ جمہوریت کا خاتمہ کرنا ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement