تازہ ترین

اوکاڑہ( وحید انصاری) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ آفیسر آئی پی ڈبلیو ایم / اسپیشل مجسٹریٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف ہوٹلوں، بیکریوں اور تندوروں کی چیکنگ ۔ اوور چارجنگ اور کم وزن دینے والے والوں کو بھاری جرمانے عائد کئے.انتظامی افسران نے دورانِ انسپیکشن بریڈ اور روٹی کے وزن، مقررہ نرخوں اور سرکاری ریٹ لسٹوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔چیکنگ کے دوران زائد نرخ وصول کرنے اور کم وزن کی روٹی نان فروخت کرنے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی اور خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے واضح کیا گیا کہ ایسی کارروائیاں روزانہ کی بنیاد پر جاری رہیں گی تاکہ عام عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے

Leave A Comment

Advertisement