تازہ ترین

عدالت سے دو منشیات فروشوں کو سزائیں.ایک کو  20 سال قید 8 لاکھ روپے جرمانہ  دوسرےکو 9 سال قید 80 ہزار روپے جرمانہ کی سزا

 پولیس تھانہ حویلی لکھا نے جون 2025 میں منشیات فروش محمد اسلام کو گرفتار کر کے  11 کلو چرس برآمد کی تھی جس کے خلاف مقدمہ نمبر 929/25 درج کیا تھا.جبکہ پولیس تھانہ بصیرپور نے نومبر 2025 میں ریکارڈ یافتہ منشیات فروش احمد فرید کو گرفتار کر کے مقدمہ نمبر 1214/25 درج کیا تھا

دونوں مقدمات ایڈیشل سیشن جج دیپالپورکی عدالت میں زیر سماعت رہے .عدالت نے دونوں مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم محمد اسلام کو 20 سال قید اور 8 لاکھ روپے جرمانہ.جبکہ مجرم احمد فرید کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا

Leave A Comment

Advertisement