تازہ ترین

. پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے چک نمبر 52/3R میں 2 مصالحہ چکیوں پر چھاپے مارے، جہاں سے 580 کلو ملاوٹی مصالحے قبضے میں لے کر ضبط کر لیے گئے۔ چھاپوں کے دوران ضبط کیے گئے مصالحوں میں مرچ اور ہلدی پاؤڈر شامل تھے، جو دوران چیکنگ ناقص اور مضر صحت پائے گئے .

 یہ ملاوٹی مصالحے مختلف کریانہ اسٹورز اور بیکریوں کو سپلائی کیے جانے تھے، تاہم بروقت کارروائی کے ذریعے عوام تک ان کی ترسیل کو روک دیا گیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے دونوں مصالحہ چکیوں کی اصلاح تک پروڈکشن بند کر دی ہے جبکہ مالکان کے خلاف مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Leave A Comment

Advertisement