تازہ ترین

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم میچ میں سری لنکا نے آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے باآسانی شکست دے کر سپر ایٹ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ اس شکست کے بعد آسٹریلیا ٹی20 ورلڈکپ 2026 کے پہلے مرحلے سے باہر ہونے کے در پر پہنچ گیا ہے۔ پالیکیلے میں کھیلے گئے ایونٹ گروپ بی کے اس میچ میں آسٹریلیا پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 181 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔کپتان مچل مارش نے 54 اور ٹریوس ہیڈ نے 56 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلیں۔ جوش انگلس نے 27 جبکہ گلین میکسویل نے 22 رنز بنائے۔سری لنکا کی جانب سے دشان ہیمانتھا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ دشمانتھا چمیرا نے دو، مہیش تھیکشنا، کمنڈو مینڈس اور دونتھ ویلالاگے نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 

ہدف کے تعاقب میں سری لنکن بیٹرز نے آسٹریلیا کو آؤٹ کلاس کردیا، اوپنر پاتھم نسانکا نے 100 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو 8 وکٹوں سے فتحیاب کروادیا۔ انہیں اس شاندار پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ان کے علاوہ کوشل مینڈس نے 51 جبکہ پاون رتنانائیکے نے 28 رنز کی اننگز کھیلیں۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement