تازہ ترین

ایشز سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنا لیے۔ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں پہلے روز بارش نے کھیل متاثر کیا اور صرف 45 اوورز ہی کرائے جا سکے۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم آغاز اچھا نہ رہا اور ٹیم نے 57 کے مجموعی سکور پر اپنی3  اہم وکٹیں گنوا دیں۔ زیک کرولی 16، بین ڈکٹ 27 اور جیکب بیتھل 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ابتدائی نقصان کے بعد تجربہ کار جو روٹ اور ہیری بروک نے اننگز کو سنبھالا اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چائے کے وقفے تک 154 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کر کے ٹیم کا سکور 3 وکٹوں پر 211 رنز تک پہنچا دیا۔ چائے کے وقفے کے دوران بارش شروع ہو گئی جس کے باعث کھیل دوبارہ شروع نہ ہو سکا۔ جو روٹ 72 جبکہ ہیری بروک 78 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک، مچل نیسر اور اسکاٹ بولانڈ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

Leave A Comment

Advertisement