پی ایس ایل11 :کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے باولر احمد دانیال دائیں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار
پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی ) کے مطابق فاسٹ بولر احمد دانیال کو اسکین کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر احمد دانیال دائیں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے، احمد دانیال کو ہیمسٹرنگ انجری آخری اوور میں بیٹنگ کے دوران تیسرا رن مکمل کرتے ہوئے ہوئی۔ احمد دانیال کو اسکین کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ احمد دانیال کی باقی میچ میں شرکت کا فیصلہ انجری کی نوعیت اور ڈاکٹرز کی جانب سے کلیئرنس ملنے کے بعد کیا جائے گا۔
Leave A Comment