تازہ ترین

ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین نے کہا ہے کہ قومی کرکٹر نسیم شاہ کا ایکس پر بیان سوشل میڈیا بلنڈر تھا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی ترین نے کہا کہ کھلاڑیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس عموماً ہینڈلرز چلاتے ہیں کیونکہ اُن کے پاس خود سوشل میڈیا کے لیے وقت نہیں ہوتا۔ میچ کے دوران بھی کھلاڑیوں کی جانب سے ٹویٹس جاری رہتی ہیں۔نسیم شاہ کے ایکس پر بیان کو سوشل میڈیا بلنڈر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے بھی اسی تناظر میں دیکھنا چاہیے۔

علی ترین نے شائقین کے لیے خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل میں کل تک شائقین کے لیے اچھی خبر آنے کی توقع ہے اور امید ہے کہ جلد اسٹیڈیم میں کرکٹ شائقین کی واپسی شروع ہو جائے گی۔

 

Leave A Comment

Advertisement