تازہ ترین

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے متنازعہ ٹویٹ کے معاملے پر قومی کرکٹر نسیم شاہ پر بھاری جرمانہ عائد کردیا۔پی سی بی کی ڈسپلنری کمیٹی نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ نسیم شاہ کی جانب سے سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی کی گئی، جس پر انہیں 2 کروڑ روپے جرمانہ کیا جاتا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نسیم شاہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا http://www.rehbernews.com/news_single_category.php?id=75698

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی افتتاحی تقریب کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز قذافی سٹیڈیم آئیں۔اس موقع پر نسیم شاہ کے ایکس اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ کی گئی تھی جس میں لکھا گیا کہ ’انہیں ملکہ کی طرح کیوں پروٹوکول دیا جارہا ہے‘؟ تاہم بعد ازاں ٹوئٹ ڈیلیٹ کرکے کہا گیا کہ نسیم شاہ کا ایکس اکاؤنٹ ہیک ہوگیا تھا۔

Leave A Comment

Advertisement