تازہ ترین

پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوری کے آخر میں آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی۔دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ سیریز کا آغاز 29 جنوری سے ہوگا جبکہ دیگر میچز 31 جنوری اور یکم فروری کو ہوں گے۔تینوں میچز کا آغاز شام 6 بجے ہوگا۔ آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ بدھ 28 جنوری کو لاہور پہنچے گا۔

یہ سیریز آئندہ ماہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 سے قبل دونوں ٹیموں کے لیے انتہائی اہم ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان ورلڈ کپ کے گروپ اے جبکہ آسٹریلیا گروپ بی میں شامل ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement