تازہ ترین

بنگلادیش کی ٹیم نے اپنی کرکٹ تاریخ میں پہلی مرتبہ آسٹریلیا کو ون ڈے سیریز میں شکست دے دی۔ ناتجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل آسٹریلوی ٹیم کو بنگلادیش نے دوسرے ون ڈے میں 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔

میرپور ڈھاکا میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ  میچ میں آسٹریلیا نے مقررہ 42 اوور میں 8 وکٹوں پر 187 رنز بنائے۔ بنگلادیش نے ڈک ورتھ لیوئس میتھیڈ کے تحت ملنے والا 192 رنز کا ہدف 35 اوور میں پورا کیا۔بنگلہ دیش کی اس جیت سے21 سال کا طویل انتظار ختم ہوا اور بنگلادیش نے آسٹریلیا کو ون ڈے میچ میں ہرا دیا ۔اس فتح کے ساتھ ہی بنگلادیش نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں ناقابلِ شکست برتری حاصل کرتے ہوئے نظریں وائٹ واش پر جمالیں۔اس سے قبل پہلے ایک روزہ میچ میں بنگلادیش نے آسٹریلیا کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 86 رنز کے مارجن سے شکست دی تھی۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز اور زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ میچ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ ٹی ٹوئنٹی میں لٹن داس بنگلادیش ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نجم الحسین شانتو ہوں گے۔ بنگلادیشی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں تسکین احمد اور ناہید رانا کی واپسی ہوئی ہے۔ بنگلادیش اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز 17، 19 اور 21 جون کو کھیلے جائیں گے۔ اس کے علاوہ  بنگلادیش اور زمبابوے کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ 28 جون سے ہرارے میں شروع ہوگا۔ٹیسٹ اسکواڈ سے ناہید رانا، مہدی حسن میراز، شرف الاسلام اور تسکین احمد کو آرام دیا گیا ہے۔

Leave A Comment

Advertisement