نیوزی لینڈ نے ویمنز کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا
نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف 346 رنز کا ہدف کامیابی سے عبور کرکے خواتین ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ قائم کرلیا۔ باسن ریزرو میں ہونے والے اس میچ میں کپتان امیلیا کر کی شاندار اننگز کرکٹ کی تاریخ میں سنہری حروف میں لکھی جائے گی، انہوں نے 139 گیندوں پر 179 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔ نیوزی لینڈ نے 347 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ابتدا ہی میں پہلی وکٹ گنوا دی اور درمیانی اوورز میں بھی ٹیم مشکلات کا شکار رہی اور 4 کھلاڑی جلد آؤٹ ہو گئے۔تاہم، امیلیا کر نے ایزابیل کے ساتھ ملکر 82 گیندوں پر 120 رنز کی شراکت قائم کی، جس کے بعد کیوی کپتان نے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ ملکر اپنی اننگز میں تیزی لائی اور آخری اوورز میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔
Leave A Comment