پاکستان کی بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میں شکست، سیریز 1-1میچ سے برابر
پاکستان نے دوسرے ایک روزہ میچ میں بنگلہ دیش کو یکطرفہ مقابلے کے بعد ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت 128 رنز سے شکست دے کر سیریز ایک ایک میچ سے برابر کردی۔ ڈھاکہ کے شیرِ بنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 274 رنز بنائے۔ نوجوان بلے باز معاذ صداقت نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے محض 46 گیندوں پر 75 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، جبکہ سلمان علی آغا 64 اور محمد رضوان 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے رشاد حسین نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
بارش کے باعث بنگلہ دیش کو 32 اوورز میں 243 رنز کا مشکل ہدف دیا گیا، تاہم پاکستانی فاسٹ باؤلرز کے سامنے میزبان ٹیم کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ پوری بنگلہ دیشی ٹیم 24 ویں اوور میں صرف 114 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔ کپتان شاہین شاہ آفریدی نے آغاز میں ہی دو اہم وکٹیں لے کر بنگلہ دیش کو دباؤ میں ڈال دیا، جس کے بعد حارث رؤف اور معاذ صداقت نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے رہی سہی کسر پوری کر دی۔ معاذ صداقت کو ان کی بہترین آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
Leave A Comment