ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے اہم فاسٹ بولر اچانک وطن واپس روانہ
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شریک نیوزی لینڈ کے اہم فاسٹ بولر لوکی فرگوسن اچانک ٹورنامنٹ چھوڑ کر وطن واپس روانہ ہوگئے۔لوکی فرگوسن منگل کو کینیڈا کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں اپنی ٹیم کے آخری گروپ میچ میں شرکت نہیں کر پائیں گے۔فاسٹ بولر کو گھر میں بچے کی ولادت کے پیش نظر رخصت دی گئی ہے، وہ اپنے پہلے بچے کی پیدائش کے لیے وطن واپس جارہے ہیں۔
Leave A Comment