تازہ ترین

پی ایس ایل کی 2 نئی ٹیمیں 360 کروڑ روپے میں فروخت کر دی گئیں، 7 ویں ٹیم ’ ایف کے ایس ‘ گروپ نے سب سے زیادہ 175 کروڑ روپے کی بولی لگا کر حاصل کی جبکہ 8 ویں ٹیم  او زی ڈویلپرز  نے 185 کروڑ  کی بولی لگا کر خرید لی۔ اسلام آباد میں ہونے والی نیلامی کی تقریب میں 9 گروپس نے شرکت کی جن میں ساتویں ٹیم کیلئے سب سے زیادہ بولی ایف کے ایس گروپ نے 175 کروڑ روپے لگائی جو کہ حتمی ثابت ہوئی ۔ پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم کی بولی کا آغاز 110 کروڑ روپے سے ہوا، فاتح بولی دہندہ اور آئی ٹوسی میں دلچسپ مقابلہ  دیکھنے میں آیا، دام لگتے رہے ، قدربڑھتی رہی ۔  آئی ٹو سی نے اپنی آخری بولی 174 کروڑ روپے دی جس کے جواب میں ایف کے ایس کے ایس گروپ نے 175 کروڑ روپے لگائی اور ٹیم حاصل کر لی ۔رنگ برنگی تقریب کا جناح کنونشن سینٹراسلام آبادمیں اہتمام  کیا گیا،   چیئرمین پی سی بی  محسن نقوی ، وفاقی وزیرعطاتارڑ، طلال چوہدری ، طارق فضل چوہدری شریک ہوئے ۔

http://www.rehbernews.com/news-sub_single.php?sub_category_id=1

پی ایس ایل آکشن کی تقریب کے آغاز پر ہانگ کانگ سپر سکسز اور پاکستان شاہینز کے کھلاڑیوں اور منیجمنٹ کو انعامات سے نوازا گیا۔تقریب کے دوران پاکستان شاہینز کو رائزنگ اسٹار ایشیاء کپ کا ٹائٹل جیتنے پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔  پاکستان شاہینز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رائزنگ اسٹار ایشیاء کپ اپنے نام کیا تھا۔اسی طرح ہانگ کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ میں بھی پاکستان کا اسکواڈ کامیاب رہا، جس پر کھلاڑیوں اور آفیشلز کو سراہا گیا۔تقریب میں پاکستان شاہینز کو رائزنگ اسٹار ایشیاء کپ جیتنے پر 9 کروڑ روپے کی انعامی رقم دی گئی، جبکہ ٹیم کی کارکردگی کو پاکستان کرکٹ کے روشن مستقبل کی علامت قرار دیا گیا۔ہانگ کانگ سکسز کی فاتح ٹیم کو ایک کروڑ 85لاکھ روپے کی ا نعامی دی گئی۔

 

Leave A Comment

Advertisement