ٹی20 سیریز، سری لنکا کا پاکستان کو 129 رنز کا ہدف
سری لنکا نے پہلے ٹی20 میچ میں جیت کیلئے پاکستان کو 129 رنز کا ہدف دے دیا۔دمبولا میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر میزبان سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔سری لنکن ٹیم 19 اعشاریہ 2 اوورز میں 128 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جنیتھ لیاناگے 40 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔پاکستان کے سلمان مرزا اور ابرار احمد نے 3، 3 جبکہ محمد وسیم اور شاداب خان نے 2، 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
Leave A Comment