تازہ ترین

بنگلہ دیشی کرکٹر مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے ریلیز کرنے پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے اپنی ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔  اس سلسلے میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ حکومت کو اپنے فیصلے سے آگاہ کرے گا، بی سی بی حکومتی مشاورت کے بعد باضابطہ اعلان کرے گا۔ حکومتی فیصلے کے ساتھ ہی بنگلادیش کرکٹ بورڈ آئی سی سی کو بھی آگاہ کرے گا، بی سی بی ورلڈکپ میں اپنے میچز سری لنکا میں کرانے کا کہے گا۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بنگلادیش کے میچز بھارت میں شیڈول ہیں، بنگلادیش کی ٹیم کو اپنے 3 میچز کولکتہ اور ایک میچ ممبئی میں کھیلنا ہے۔

Leave A Comment

Advertisement