بھارت اور پاکستان کی کرکٹ ٹیمیں 2026 میں کئی بار ٹکرا ئیں گی
بھارت اور پاکستان کی کرکٹ ٹیمیں 2026 میں کئی بار ٹکرا سکتی ہیں۔ اس سال انڈر 19 ورلڈ کپ، T20 ورلڈ کپ، اور ویمنز T20 ورلڈ کپ شیڈول ہیں۔ اس دوران دونوں ٹیمیں آپس میں کئی بار آمنے سامنے ہو سکتی ہیں۔ 2025 میں چیمپئنز ٹرافی سے لے کر ایشیا کپ تک دونوں ٹیمیں تین بار ٹکرائیں۔
رپورٹ کے مطابق بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں جب کسی بھی کھیل میں آمنے سامنے ہوتی ہیں تو میچ ’’میدان جنگ‘‘ میں تبدیل جاتا ہے۔ دونوں ٹیمیں ایک دوسرے سے ہارنے سے نفرت کرتی ہیں۔ یہاں تک کہ اگر دونوں ٹیموں کو کسی دوسری ٹیم سے شکست کا سامنا ہو جائے لیکن ایک پاکستان کو بھارت سے شکست اور بھارت کو پاکستان سے شکست نہ صرف کر وڑوں کرکٹ شائقین کے لئے ناخوشگو ار ہوتا ہے بلکہ کھلاڑی بھی کسی صورت ہار نا پسند نہیں کرتے ہیں۔
گزشتہ سال دونوں ٹیمیں کرکٹ کے میدان پر متعدد بار ٹکرائیں، ہر بار بھارت نے پاکستان کو شکست دی۔ گزشتہ چند سالوں سے دونوں ٹیموں کے درمیان کوئی دو طرفہ سیریز نہیں ہوئی ہے۔ اس لیے وہ آئی سی سی یا اے سی سی ٹورنامنٹس میں ایک دوسرے کا سامنا کرتے ہیں۔ سال 2026 میں بھی پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔اس سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کی میزبانی بھارت اور سری لنکا کو مل کر کرنا ہے۔ اس ورلڈ کپ میں بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ 15 فروری کو میچ کھیلا جائے گا۔ یہ میچ بھارت میں نہیں بلکہ سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں ہوگا۔ یہ میچ بھارت کے وقت کےمطابق شام 7 بجے سری لنکا سے براہ راست نشر کیا جائے گا۔
Leave A Comment