تازہ ترین

سسرالیوں کے تشددسے بہن کوبچانے کیلئے جانے والے بھائی پر بہنوئی کابھائیوں سمیت تشدد‘ دونوں بہن بھائی زخمی‘ طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل‘ پولیس نے شکایت پرکارروائی شروع کردی

 صادق آباد کے رہائشی عقیل احمد نے پولیس کودی جانیوالی اپنی شکایت میں بیان کیاکہ اس کی ہمشیرہ شائسہ عمران نے اسے فون پربتایاکہ شوہراورسسرالی اس کے ساتھ مارپیٹ کررہے ہیں جس پروہ ہمشیرہ کوبچانے کیلئے رحیم آبادپہنچا بہنوئی عمران اوراس کے بھائیوں نے اسے بھی تشدد کانشانہ بنایاجس سے وہ اس کی ہمشیرہ شائستہ سرپھٹ جانے کے باعث شدیدزخمی ہوگئے دونوں کے شورواویلا پراہل علاقہ نے بمشکل بیچ بچاؤکراکرطبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاجہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ پولیس نے شکایت پرکارروائی شروع کردی۔

Leave A Comment

Advertisement