تازہ ترین

قومی شاہراہ پرموٹرسائیکل سوار ٹریکٹرٹرالی سے ٹکراگیا‘ ٹرالر کارمیں تصادم‘ ایک جاں بحق‘ دوشدیدزخمی‘زخمی طبی امدادکیلئے ہسپتال منتقل

صادق آبادکارہائشی35سالہ جمشیدعلی اپنی موٹرسائیکل پر کام کے سلسلہ میں قومی شاہراہ پرانتہائی تیزرفتاری سے جارہاتھا کہ سامنے سے آنیوالی ٹریکٹرٹرالی سے ٹکراکرشدیدزخمی ہوگیاجسے انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں جمشیدعلی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا.

دوسراحادثہ دھریجہ پھاٹک کے نزدیک پیش آیاجہاں چک24پی کارہائشی 28سالہ جعفر اپنے ساتھی 32سالہ راشد کے ہمراہ کارپرجارہاتھاکہ سامنے سے انیوالے ٹرالر نے ٹکرماردی جس کے نتیجہ میں کارمیں سوار جعفر اورراشدشدیدزخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو کی مددسے فوری طورپر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

Leave A Comment

Advertisement