تازہ ترین

عید ٹرومرو‘حادثات‘ کاربے قابوہوکردرخت سے ٹکراگئی‘ تیزرفتار کاروں میں تصادم‘ موٹرسائیکلوں میں تصادم‘ موٹرسائیکل سوار ٹریکٹرٹرالی سے ٹکراگئے‘ دوخواتین سمیت10جاں بحق‘ 15زخمی‘ زخمی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل

  پہلاحادثہ موضع تنواری لیاقت پورکے رہائشی 25سالہ عثمان کے ساتھ پیش آیاجواپنے 14سالہ بھائی علی کے ہمراہ کارپرجارہاتھا کہ چوک موسی کے نزدیک تیزرفتاری کے باعث کاربے قابوہوکردرخت سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں عمثان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی دم توڑگیا جبکہ علی شدیدزخمی ہوگیا‘جسے ریسکیو کی مددسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں اسے طبی امدادفراہم کی جارہی ہے

دوسراحادثہ‘ عباسیہ پل سہجہ کے نزدیک پیش آیاجہاں موڑکاٹتے ہوئے تیزرفتارکاریں آمنے سامنے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں کارنمبریBTV306میں سوار گلشن اقبال کارہائشی ثقلین اورکارنمبریRN138میں سوارعفت بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی دم توڑگئے جبکہ زوہیب‘حمزہ ‘طاہر‘عزیزریحان‘زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو کی مددسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے

  تیسراحادثہ کھائی خیرشاہ کے رہائشی 48سالہ اقبال کے ساتھ پیش آیاجوموٹرسائیکلوں پراپنے ساتھی شاہ زیب وغیرہ کے ہمراہ روزگارکے بعدگھرجارہاتھاکہ خان پورروڈ اڈہ ججہ عباسیہ کے نزدیک موٹرسائیکل سامنے سے انیوالے موٹرسائیکل سے ٹکراگیاجس سے 48سالہ اقبال زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیاجبکہ شاہ زیب زخمی ہوگیا‘ اسی طرح کاراوورہیڈبریج کے نزدیک کاررکشہ سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں صادق آبادکارہائشی غلام مصطفی اورمختاربی بی زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو کی مددسے طبی امداد کیئے ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔

  صادق آبادکارہائشی15سالہ نثاراحمد اپنی موٹرسائیکل پرتیزرفتاری سے جاتے ہوئے ٹریکٹرٹرالی سے ٹکراگیا‘13سالہ شاہ نواز موٹرسائیکلوں کے تصادم میں زخمی ہوا‘بھونگ کارہائشی22سالہ محب علی بھی موٹرسائیکلوں کے تصادم میں زخمی ہوادیگرحادثات میں راجن پورکارہائشی 50سالہ محمداسلم‘ کشمورسندھ کی رہائشی45سالہ حاصل مائی‘ چک110 پی کارہائشی75سالہ ہاشم اوررحیم یارخان کارہائشی30سالہ گل شیرحادثات میں زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں نثاراحمد‘ محمداسلم‘ شاہ نواز‘ حاصل مائی‘ ہاشم‘محبت علی اورگل شیرزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے‘ ہسپتال انتظامیہ نے کارروائی کے بعدجاں بحق ہونے والے افراد کی نعشیں کارروائی کے بعد تدفین کیلئے ورثاءحوالے کردیں

Leave A Comment

Advertisement