مشرق وسطٰی میں کشیدگی، پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی جنوبی افریقہ سے واپسی خدشات کا شکار
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی دورہ جنوبی افریقہ سے وطن واپسی بھی خدشات کا شکار ہے۔ ذرائع کے مطابق مشرق وسطٰی میں پائی جانے والی کشیدگی کی وجہ سے ویمن ٹیم کی واپسی تاخیر کا شکار ہونے کا امکان ہے۔ پاکستان ویمن ٹیم کو کل رات ڈربن سے براستہ دبئی وطن واپسی کا سفر شروع کرنا ہے، تاہم کشیدگی کے باعث مشرق وسطٰی میں ائیرپورٹس بندش کا شکار ہیں۔ ائیر پورٹس کھلنے کے اعلان کے بعد ہی پاکستان ویمن ٹیم کا وطن واپسی کا سفر شروع ہو گا۔ ائیرپورٹس کی بندش برقرار رہتی ہے تو پاکستان ٹیم کو ڈربن میں قیام بڑھانا پڑے گا، پاکستان ویمن ٹیم نےجنوبی افریقہ کے ساتھ وائٹ بال سیریز مکمل کی ہے۔
Leave A Comment