رحیم یارخان:صادق آباد سے فیصل آباد جانیوالی مسافربس کی کار کوٹکر‘ پیشی بھگت کرواپس آنیوالا سب انسپکٹرجاں
صادق آباد سے فیصل آباد جانیوالی مسافربس کی کار کوٹکر‘ ہائی کورٹ سے پیشی بھگت کرواپس آنیوالا سب انسپکٹرجاں بحق دوافراد زخمی‘ طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل‘ بس ڈرائیوربس موقع پرچھوڑکرفرارہوگیا
تھانہ اسلام گڑھ میں تعینات سب انسپکٹرعبدالغفارتھانہ بھونگ کے اندراج مقدمہ میں مقدعی مقدمہ نواز آباد کے رہائشی محمدہاشم اورمحمدقاسم کے ہمراہ پرائیویٹ کار پرلاہور ہائی کورٹ بہاولپور پیشی بھگتنے کے بعدواپس آرہاتھا کہ صادق آباد سے فیصل آبادجانیوالی مسافر34موڑکے نزدیک کارسے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں سب انسپکٹر عبدالغفارزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی دم توڑگیا‘ جبکہ محمدہاشم اور محمدقاسم زخمی ہوگئے بس ڈرائیورمحمدعمران بس موقع پرچھوڑکرفرارہوگیا‘ جسے پولیس نے قبضہ میں لیکرفرارہونے والے ڈرائیورکی تلاش شروع کردی۔
Leave A Comment