پاکستان نمیبیا کو شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے میں کوالیفائی کر گیا
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 35ویں میچ میں پاکستان نمیبیا کو بڑے مارجن سے شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے میں کوالیفائی کر گیا۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صاحبزادہ فرحان کی شاندار سنچری کے باعث 199رنز بنائے جس کے جواب میں نمیبیا کی پور ی ٹیم 97رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز اسکور کیے۔ اوپنر صاحبزادہ فرحان نے 58 گیندوں پر ناقابلِ شکست 100 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جس میں 11 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔کپتان سلمان آغا نے 23 گیندوں پر 38 رنز کی جارحانہ باری کھیلی جبکہ شاداب خان 22 گیندوں پر 36 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ نمیبیا کی جانب سے جیک براسیل نے 2 جبکہ گیرہارڈ ایراسمس نے ایک وکٹ حاصل کی۔
200 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی ٹیم 17.3 اوورز میں 97 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ لورین اسٹینکیمپ 23 اور الیگزینڈر بوسنگ وولشینک 20 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، تاہم دیگر بیٹرز پاکستانی بولرز کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹھہر سکے۔پاکستان کی جانب سے عثمان طارق نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3.3 اوورز میں 16 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ شاداب خان نے 3 جبکہ محمد نواز اور سلمان مرزا نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔پاکستان نے 102 رنز کی بڑی کامیابی حاصل کر کے گروپ مرحلے میں اپنی پوزیشن مزید مضبوط کر لی ہے۔ بیٹنگ میں سنچری اور بولنگ میں اجتماعی کارکردگی نے ٹیم کو بااعتماد انداز میں فتح دلائی۔
Leave A Comment