پاورپلے میں وکٹیں گرنے کے سبب میچ ہاتھ سے نکل گیا:سلمان علی آغا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ پاورپلے میں وکٹیں گرنے کے سبب میچ ہاتھ سے نکل گیا۔آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں بھارت سے شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ بیٹنگ میں ہم اچھی شروعات نہیں کر سکے۔ جب آغاز اچھا نہ ہو تو میچ میں پیچھے ہی رہ جاتے ہیں، بلے بازوں کے پاس موقع تھا لیکن اچھا پرفارم نہ کرسکے۔ہمارے بلے بازوں نے صورتحال کے مطابق بیٹنگ نہیں کی۔
Leave A Comment