رحیم یار خان: موٹرسائیکل سوار دوست کو فائر مارکر موت کے گھاٹ اتاردیا‘ ملزم نے خود کوپولیس کے حوالے کردیا
نامعلوم وجوہات کی بناء پر دوست نے موٹرسائیکل سوار دوست کو فائر مارکر موت کے گھاٹ اتاردیا‘ ملزم نے آلہ قتل سمیت خود کوپولیس کے حوالے کردیا‘ مقتول کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے۔ چک 127این پی کے رہائشی مظہرعلی نے پولیس پکار پر دی جانیوالی اپنی اطلاع میں بیان کیا کہ وہ اپنے دوست مقتول نیازاحمد کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جارہاتھا کہ اسی دوران اس کے پاس موجود پسٹل سے اچانک گول چل گئی جس سے اس کا دوست نیازاحمد کمر میں گولی لگنے سے موقع پر ہی دم توڑگیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتول نیازاحمد کی نعش تحویل میں لیکر قاتل دوست مظہرعلی کو آلہ قتل سمیت حراست میں لیکر کارروائی شروع کردی۔
Leave A Comment