آئرلینڈ کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سب سے بڑا ہدف، تعاقب میں عمان کی بیٹنگ جاری
آئرلینڈ نے عمان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا سب سے بڑا ہدف دے دیا۔ آئرلینڈ کے 236 رنز کے ہدف کے تعاقب میں عمان کی بیٹنگ جاری ہے۔کولمبو میں کھیلے جارہے اٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے 22ویں میچ میں آئرلینڈ نے عمان کے خلاف موجودہ ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا ہدف دے دیا۔ آئرلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 235 رنز بنائے۔ آئرلینڈ کی جانب سے کپتان لورکن ٹکر نے 51 گیندوں پر 10 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 94 رنز کی ناقابلِ شکست دھواں دار اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ گریتھ ڈیلانی 56 اور جارج ڈوکرل 35 نرز کے ساتھ نمایاں بلے بازوں میں شامل رہے۔عمان کی جانب سے شکیل احمد 4 اوور میں 33 رنز کے عوض 3 وکٹوں کے ساتھ کامیاب بولر رہے۔ ان کے علاوہ فیصل شاہ اور عامر کلیم نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
عمان نے آئر لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء میں آئرلینڈ اور عمان کی ٹیمیں اب تک 2، 2 میچز کھیل چکی ہیں تاہم دونوں ٹیموں کو اپنے ابتدائی میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عمان کے کپتان جتیندر سنگھ کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو میچز میں ہماری بیٹنگ اچھی نہیں رہی اس پر فوکس کریں گے۔
آئرلینڈ کے کپتان لوکران ٹکر کا کہنا تھا کہ ہم پہلے بیٹنگ ہی کرنا چاہتے تھے۔ آئرلینڈ کی ٹیم میں دو تبدیلیاں ہوئی ہیں۔ پال سٹرلنگ اور کالٹز کی جگہ ٹم ٹیکٹر اور جوش لٹل کو شامل کیا گیا ہے۔
Leave A Comment