تازہ ترین

پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز کی ٹیم ولی ٹیک نے 2 ارب 45 کروڑ روپے میں خرید لی۔ پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز کے لیے بیس پرائس 182 کروڑ روپے رکھی گئی تھی ولی ٹیک نے سب سے زیادہ 2 ارب 45 کروڑ روپے کی بولی لگا کر ٹیم خریدی ہے۔ملتان سلطانز کے مالکانہ حقوق کے لیے 5 بڈرز کے درمیان مقابلہ ہوا۔ایکسپوسینٹر لاہور میں منعقدہ تقریب میں چیئرمین پی سی محسن نقوی، سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی ودیگر بھی شریک ہوئے۔سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر نے کہا کہ پی ایس ایل پاکستان کا سب سے بڑا برانڈ ہے، لیگ ہم سب کو جوڑتی ہے۔

Leave A Comment

Advertisement