تازہ ترین

سابق ریاست بہاولپور کےولی عہدکراون پرنس محمد  بہاول خان عباسی نے رحیم یارخان سے تعلق رکھنے والے ممتاز رائیٹر ' محقق ،تاریخ خاندان عباسیہ کے مورخ عزیر خان عباسی کی خدمات کو سراہتے ہوے انہیں مورخ تاریخ خاندان عباسیہ وریاست بہاولپور کااعزاز عطا کیا ہے اس سلسلہ میں صادق گڑھ پیلس ڈیرہ نواب صاحب میں ماہ فروری میں ان کے اعزاز میں سند عطا کی جاۓ گی 

عزیر خان عباسی درس تدریس سے فراغت کے بعد گزشتہ چوتھائ صدی سے خاندان عباسیہ ریاست بہاولپور کے 83 بادشاہان و نوابان  کی 1233 اور ریاست بہاولپور کے228سالہ دور میں 12 عباسی تاجداران اور أخری نواب محسن پاکستان  سر محمد صادق خان عباسی کی خدمات اور فلاحی منصوبہ جات پر منفرد تحقیقی کام جاری رکھے ہوے ہیں  ان کے معلوماتی ذخیرہ حوالا جات اور خصوصی تحریروں نے خاندان کی عظمت خدمات کے تمام پہلووں کواجاگرکیا ہے

ان خدمات کے اعتراف میں نواب اف بہاولپور کے سٹاف افسر کی طرف سے انہیں اعزازی سند عطا کرنے کے بارے میں أگاہ کر دیا گیا ہے عزیر خان عباسی نے میڈیا کو بتایا کہ  عباسیہ خاندان اور ریاست بہاولپور کے حکمرانوں کے دور میں خدمات فلاحی منصوبہ جات وشجرہ نسب  تاریخی وخاندانی معلومات کے علمی ذخیرہ کو اجاگر کر رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر مختلف سوالات اور غلطیوں کے بارے میں وضاحتیں کرنے کا مشن جاری رکھے ہیں یہ مشن أخری دم تک جاری رہے گا انہوں نے ولی عہد کی طرف سے خدمات کا اعتراف اور اعزازی سند دینے کو زندگی کا بڑا اعزاز قرار دیتے ہوۓ شکریہ ادا کیا ہے

Leave A Comment

Advertisement