تازہ ترین

انڈر 19 ورلڈکپ کے بارہویں میچ میں پاکستان نے سکاٹ لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہرارے میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان فرحان یوسف نے ٹاس جیت کر سکاٹ لینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ہے۔

سکاٹش کپتان تھامس نائٹ کا کہنا ہے کہ وہ بھی ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنا چاہتے تھے لیکن اگر ہم ابتدائی ایک گھنٹہ احتیاط سے گزار لیں تو اس پچ پر رنز بنائے جاسکتے ہیں۔

پاکستان ٹیم میں آج کے میچ کے لیے دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ محمد شایان اور عمر زیب کی جگہ علی حسن بلوچ اور محمد صیام کو شامل کیا گیا ہے۔

Scotland : 42/2  after 12 overs

 

Leave A Comment

Advertisement